Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکنائی سے گھبرانا چھوڑ دیں ‎

ہمارے اطراف بہت سے لوگ ایسے پائے جاتے ہیں   جو  موٹاپے کے خوف  سے چکنائی والی غذائیں کھانے سے گھبراتے ہیں ۔  اس  خوف سے وہ بہت سے بنیادی غذائی اجزاء کو اپنی خوراک سے نکال دیتے ہیں اور گوشت انڈے مکھن اور ایسی دوسری اشیاء سے پرہیز کرنے لگتے ہیں جس کی وجہ انہیں کولیسٹرول اور چکنائی کے بارے میں فراہم کی گئی غلط معلومات ہیں ۔ 
چکنائیاں  بھی متوازن غذا کا حصہ  ہیں  اور جسم میں اہم فرائض انجام دیتی ہیں ۔ جسم میں ہارمون بنانے ، تمام خلیات کو آکسیجن مہیا کرنے ، پٹھوں اور اعصاب کو مضبوط بنانے ، اور وٹامن اے ڈی اور ای کو حل کرنے کے لئے چکنائی کی ضرورت ہوتی ہے .  چکنائی کے بغیر پروٹین مجسم میں جذب نہیں ہوسکتی ۔ یہ  جسم کو مناسب درجہ حرارت بھی فراہم کرتی ہے ۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان کا باعث بنتی ہے اسی طرح کسی بھی چیز کی کمی بھی مختلف مسائل کھڑے کر سکتی ہیں ۔ جسم میں چکنائیوں کی کمی سے  جلد پر سوزش ،  خشکی اور کھردراپن ہو سکتا ہے .  چہرے پر دانے  اور کیل مہاسے بھی نکل سکتے ہیں  . جوڑوں کا درد اور دیگر عوارض بھی لاحق ہو سکتے ہیں ۔
 دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ یہ بعض اوقات وزن بڑھنے کی وجہ ضروری فیٹی ایسڈز کی کمی بھی ہوتی ہے ۔ ایک حالیہ امریکی ریسرچ کے مطابق 20 فیصد سے زیادہ بالغ افراد کے علاوہ بچوں اور شیر خواروں میں بھی فیٹی  ایسڈ کی مقدار معمول کے مطابق نہیں ہوتی ۔ چکنائی سے بہت زیادہ پرہیز کرنے والوں میں فیٹی ایسڈز کے ساتھ ساتھ اومیگا تھری کی کمی بھی ہوجاتی ہے جو  اعصابی بیماریوں ،  جگر کا سرطان  ،   دل کی بیماریوں ،  گردے کے امراض اور  نابیناپن جیسی  بےشمار بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے .  لہذا اپنی غذا  میں تیس فیصد اچھی چکنائیاں شامل کریں  یہ صحت  کیلئے مفید ثابت ہونگی .

شیئر:

متعلقہ خبریں