ٹوکیو ۔۔۔شمالی کوریا سے 16 سال قبل واپس آنے والے سابق اغواشدہ جاپانی شہری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا میں موجود دیگر ہم وطنوں کو رہائی دلائی جائے۔ شمالی کوریا سے 16 سال قبل واپس آنے والے سابق اغواشدہ یاسُوشی چی مُورا نے اغوا کے معاملے کے وزیر کاتسونوبُوکاتو سے ملاقات میں ایک درخواست پیش کی جس میں دیگر اغوا شدگان کی سلامتی اور سال کے اختتام تک ان کی واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جاپان اور شمالی کوریا کے درمیان 2002 میں سربراہی ملاقات ہونے کے بعد یاسُوشی چی مُورا کو جاپان واپس بھجوایا گیا تھا۔