جاپانی وزیراعظم سے جنوبی کوریا کے ایلچی کی ملاقات
ٹوکیو ۔۔۔ جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے اور جنوبی کوریا کے ایلچی کی ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹوکیو میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر اعظم شنزو ایبے نے کوریائی ایلچی کو بتایا ہے کہ جوہری پروگرام کے ممکنہ خاتمے کے حوالے سے شمالی کوریا کے ساتھ منصوبہ شدہ سربراہ ملاقاتوں کو جاپان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جنوبی کوریا ئی ایلچی نیشنل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سو ہُن اس وفد میں شامل تھے جس نے شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن اور گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔