لکھنو ... یوپی میں ضمنی انتخاب میں کامیابی کے چند گھنٹوں بعد اکھلیش نے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی سے انکی رہائش پر ملاقات کی۔ مایاوتی نے انہیں لینے کیلئے اپنی مرسیڈیزبھیجی تھی۔ ذرائع کا کہناہے کہ ایک دوسرے کے کٹر مخالف سیاستدانوں کی یہ ملاقات مختصر نوٹس پر ہوئی۔ اکھلیش گورکھپور اور پھولپور کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے سلسلے میں پریس کانفرنس کرکے اپنے گھر واپس ہی گئے تھے کہ ایک سینیئر بی ایس پی رہنما نے انہیں مبارکباد کیلئے فون کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ مایاوتی سے بات کریں۔ اکھلیش راضی ہوگئے اور انہوں نے ٹیلیفون پربات کی جس پر مایاوتی نے انہیں گھر آنے کی دعوت دی اور انہیں لینے کیلئے اپنی سیاہ رنگ کی مرسیڈیز اُن کے گھر بھیج دی حالانکہ مایاوتی ان سے صرف چند کلو میٹر دور ہی رہتی ہیں۔