Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضلع کلیان کے نوجوان کے قتل کا معمہ حل

حیدرآباد.... پولیس نے مہاراشٹرا کے کلیان ضلع کے موہامے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے قتل کے پس پردہ معمہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ 16فروری 2018کو ایک خاتون نے پولیس میں شکایت کی تھی اسکے شوہر گیانیشور کوٹ13فروری سے لاپتہ ہے تاہم کوٹ اپنے رشتہ دار موتی رام کوٹ اور دوست نکھل بالو جادھو کے ساتھ آخری مرتبہ دیکھے گئے تھے ۔ خاتون نے پولیس سے نظرثانی شدہ شکایت کی جس کے بعد پولیس نے ایک کیس درج کرلیا ۔ کورٹ موتی رام ریسیڈنس میں واچ مین کے طورپر کام کیا کرتا تھا جو ملزم سے رقم کا مطالبہ کیا کرتا تھا۔ موتی رام نے اپنے دوست کی مدد سے کوٹ کے قتل کی سازش کی ۔ انہو ںنے قتل کے بعد تھیلے میں نعش کو باندھ دیا اور اسے پھینک دیا۔ ملزم نے مقتول کے موبائل کو جلادیا اور شواہد مٹانے کیلئے خون کے دھبے بھی صاف کردیئے۔ 

شیئر: