فلوریڈا ۔۔۔امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ فلوریڈا میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ ایف اے18 طیارہ بحری اڈے پر لینڈنگ کرنے کے لئے اتر رہا تھا کہ رن وے سے ایک میل پیچھے ہی پانی میں جا گرا۔بیان کے مطابق پائلٹ اور کو پائلٹ جہاز کے ٹکرانے سے قبل اس سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم دونوں پانی میں گر کر ہلاک ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں نے دونوں نعشوں کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔حادثے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم امریکی بحریہ تحقیقات کر رہی ہے۔