تہران۔۔۔ایران کی مجلس شوریٰ کے ایک رکن نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت کی غیر دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے باعث 80 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں۔ایرانی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے دوران ایرانی وزیر برائے لیبر،ٹرانسپورٹ وشاہرات علی ربیعی سے پو چھا گیا کہ وہ ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے کیا کررہے ہیں۔ اس موقع پر کئی ارکان پارلیمان نے حکومت پر کمپنیوں کے مالکان کی مدد کر نے اور مز دوروں کونظرانداز کرنے کا الزام عاید کیا۔ اپوزیشن کے ایک سرکردہ رکن پارلیمان نے کہا کہ ملک میں غربت کی شرح میں 30 فیصد اضافہ ہوچکا ہے ۔ ایک دوسرے رکن نے بلند آواز میں کہا کہ حکومتی عدم توجہی کے نتیجے میں اس وقت 80 فیصد شہری غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرر ہے ہیں۔