لکھنؤ..... یوپی کے دونوں پارلیمانی سیٹوںپر شکست کے بعد بی جے پی میں خلفشار مچا ہوا ہے ۔ وزیراعلیٰ یوگی نے کل اپنے سارے پروگرام ملتوی کردیئے اور ریاست کے اعلیٰ افسران اور اپنی کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ دن میں خصوصی میٹنگ کی جس میں شکست کے تمام وجوہ پر جہاں غور و خوض ہوا تو وہیں گورکھپور اورالٰہ آباد کے ذمہ دار افسران کو زبردست ڈانٹ پلائی گئی ۔ وزیراعلیٰ یوگی کے تیورکل بہت سخت نظر آئے ۔ انھوں نے اپنا سارا غصہ اعلیٰ سرکاری افسران پر اتارا اور کابینی ساتھیوں کو ہدایت دی کہ وہ شکست کے اسباب پر ایک تفصیلی رپورٹ تیار کریں۔