پاکستان اور ہندوستان میں یکساں مقبول اداکار فواد خان کی تازہ وڈیو منظرعام پر آئی ہے جس نے آتے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔ اس وڈیو میںفواد خان اپنی آواز میں فیض احمد فیض کی مشہور غزل پڑھ رہے ہیں۔ آواز کےساتھ فواد کی جھلک بھی نمایاں ہے۔واضح رہے کہ فوادخان کی یہ نئی وڈیو ان کی اہلیہ صدف خان کے مشہور فیشن برانڈ ایس ایف خان کی تشہیر کیلئے بنوائی گئی ہے۔