Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ کا ایوارڈ بیٹے کے نام

پاکستان اور ہندوستان میں اپنی اداکاری سے یکساں مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے خود کوملنے والا ایک ایوارڈ اپنے بیٹے کے نام کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیوی ایشین فلم فیسٹیول میں اداکارہ ماہرہ خان کو ان کی فلمی خدمات پر لندن میں منعقدہ تقریب میں ایوارڈ پیش کیاگیاجسے انہوں نے اپنے بیٹے کے نام کرنے کا اعلان کردیا اس موقع پر ماہرہ خان نے کہا وہ اپنے بیٹے کو شوبز مصروفیات کے سبب وقت نہیں دے پاتیں ۔ اس لئے وہ اس ایوارڈ کو اپنے بیٹے اذلان کے نام کرتی ہیں۔ماہرہ ان دنوں پاکستانی فلم 'سات دن محبت اِن' کی شوٹنگ کررہی ہیں۔
 

شیئر: