Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئیزو ای 3 کی تفصیلات لیک

مئیزو کمپنی کے اسمارٹ فون ای 3 کی تفصیلات لیک ہو کر سامنے آگئی ہیں۔ لیکس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر ، 4/6 جی بی ریم اور 32/128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1500 یان جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2000 یان تک ہوگی۔ فون کو 21 مارچ کو متعارف کرایا جائے گا۔

شیئر: