Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو کمپنی ایف 7 کے ساتھ ایف 7 یوتھ بھی متعارف کرائی گی

اوپو کمپنی کی جانب سے اوپو ایف 7 اسمارٹ فون متعارف کرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ تازہ رپورٹس کے مطابق کمپنی فون کے دو ورژن ایف 7 اور ایف 7 یوتھ متعارف کرائے گی۔ اوپو ایف 7 اسمارٹ فون میں 2280×1080 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 6.2 انچ ایچ ڈی ڈسپلے دیا جائے گا۔ فون میں 19:9 ایسپیکٹ ریشو اور 89.09 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا جائیگا۔ اسمارٹ فون میں آئی فون ایکس کی طرح فزیکل بٹن کے بجائے جیسٹر کنٹرول دیا جائے گا ۔ فون میں ایپ ان ایپ ویو بھی دیا جائے گا جس کی مدد سے اسمارٹ فون پر کھیلے جانے والے گیم کی ریکارڈنگ کی جا سکے گی اور اس کی ویڈیو کو شیئر کیا جا سکے گا۔ سیلفی کے لیے اوپو ایف 7 میں 25 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔ فرنٹ کیمرے میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سیلفی ، ارٹیفیشل انٹیلیجنس بیوٹی اور ایچ ڈی اسپورٹ بھی دی جائے گی۔ آگمینٹیڈ رئیلٹی اسٹیکرز کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے۔ اسمارٹ فون کو 26 مارچ کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

شیئر: