Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مخطوطات کی نمائش، قدیم اور نادر نسخے دیکھنے کا موقع ملے گا

نمائش کا انعقاد 28 نومبر کو ہوگا جو 7 دسمبر تک جاری رہے گی (فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ فرحان کا کہنا ہے’ 27 فیصد سے زیادہ عربی اور اسلامی قدیم مخطوطات کی اصل جو عرب ممالک میں پائے جاتے ہیں وہ سعودی ثقافت کے خزانے ہیں۔‘
اخبار 24 کے مطابق وزیر ثقافت نے کہا سعودی مخطوطات کی نمائش جو پہلی مرتبہ منعقد کی جارہی ہے کے ذریعے مخطوطات کے ایسے قدیم اور نادر نسخوں کو دیکھنے کا موقع ملے گا جو اس سے قبل کسی نمائش میں ش نہیں رکھے گئے۔‘
ریاض میں لائیبریری اتھارٹی کی جانب سے سعودی مخطوطات کی نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے جو قدیم تہذیب وثقاف کو محفوظ رکھنے کی سعودی عرب کی کاوش کو نمایاں کرتا ہے۔
نمائش کا انعقاد 28 نومبر کو ہوگا جو 7 دسمبر تک جاری رہے گی جس میں قدیم مخطوطات کو محفوظ کرنے کے حوالے سے ماہرین کی جانب سے روشنی ڈالی جائے گی۔

شیئر: