Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی مدینہ منورہ پہنچ گئے

مدینہ منورہ سے عمرے کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے (فوٹو: پاکستان قونصلیٹ)
پاکستان کے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بدھ کو مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
پاکستان قونصلیٹ جدہ کے مطابق مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قونصل جنرل خالد مجید، سعودی شوری کونسل کے نمائندے، مدینہ منورہ میں رائل پروٹوکول حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔
یوسف گیلانی نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کریں گے اور روضہ رسول پرحاضری دیں گے۔
چیئر مین سینیٹ مدینہ منورہ سے عمرے کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ شوری کونسل کے سپیکر کی دعوت پر پانچ روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے شوری کونسل کے سپیکر اور مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الشیخ سے ملاقاتیں بھی کیں۔

شیئر: