Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاہ حلقے چہرے کے مجموعی حسن کو متاثر کرتے ہیں ‎

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے آنکھوں کی خوبصورتی کو گہنا دیتے ہیں  اور چہرے کی مجموعی حسن کو متاثر کرتے ہیں ۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کی بنیادی وجہ نیند کا پورا نہ ہونا اور پانی کی کمی ہے ۔ پریشانی ،  ڈپریشن ، خون کی کمی اور جگر کے مسائل بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کی وجہ بن سکتے ہیں ۔ 
سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے اپنی  خوراک پر  دھیان دیں .  پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں ۔ آٹھ  گھنٹے کی بھرپور نیند لیں ۔ ساتھ ہی ایلوویرا جیل ایک چمچ ، بادام کا تیل دو قطرے اور دو قطرے زیتون کا تیل ملا کر آنکھوں کے گرد دس منٹ تک  لگا کر چھوڑ دیں اور  ہلکا ہلکا مساج کریں اور پھر دھو لیں .  سیاہ حلقے بہت جلددور ہوجائیں گے .

شیئر: