لکھنو..... کانپور کے علاقے چکاری میں 3اے ٹی ایم کاٹ کر نقاب پوش چوروں نے 15.62لاکھ روپے لوٹ لئے۔ ایک گھنٹے کے اندر گیس کٹر کی مدد سے اے ٹی ایم کاٹ ڈالے۔ پولیس بے خبر رہی۔ پولیس نے ڈیڑھ درجن مشتبہ لوگوں کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی۔ لاپروائی پر ایس ایس پی نے نائٹ افسر و 6اہلکاروں کو معطل کردیا۔ چوروں نے شیو کٹہ موڑ پر واقع یونین بینک کے اے ٹی ایم کو کٹر سے کاٹ کر قریب 9.65لاکھ روپے چوری کرلئے۔ ڈیفنس کالونی یوکو بینک کے اے ٹی ایم کے کیمرے کو توڑنے کے بعد مشین کاٹ کر ساڑھے 5ہزار روپے نکال لئے۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم سے بھی گیس کٹر کا استعمال ہوا اور 5لاکھ 91ہزار روپے چرالئے۔ فوٹیج میں 2نقاب پوش واردات کرتے دکھائی دیئے۔ کسی بھی اے ٹی ایم میں باہر کی طرف کیمرے اور الارم سسٹم نہ ہونے پر چوروں نے فائدہ اٹھایا۔