Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلگو دیشم کا مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

 نئی دہلی ...حکمران اتحاد میں شامل تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے بی جے پی کی حمایت واپس لینے کا اعلان کردیا۔ ٹی ڈی پی نے جمعہ کو حکمران اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تلگودیشم پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے گی۔ ہندکی مرکزی کابینہ میں تیلگودیشم پارٹی کے2وزیر تھے جنہوں نے ایک ہفتہ قبل اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا۔ تلگودیشم پارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی ریاست آندھرا پردیش کو نظر انداز کرنے کے معاملے پر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائے گی۔ہند کے حکمران اتحاد کو خیرباد کرنے کا تلگودیشم پارٹی کا فیصلہ متفقہ ہے۔ جنوبی ہند  کی علاقائی جماعت کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے سے بی جے پی کے صدر امیت شا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں تلگودیشم پارٹی کے اراکین کی تعداد 16ہے اور وہ وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت حاصل کرنے کیلئے دیگر جماعتوں سے رابطہ کرے گی۔ 
 

شیئر: