Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد.... تلنگانہ میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تمام اضلاع میں بعض مقامات پر طوفانی ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ایسی ہی صورتحال آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش اور رائل سیما میں بھی ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3دن کے دوران تلنگانہ میں ہلکی اور اوسط یا پھر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران رائل سیما میں ایسی ہی صورتحال برقرار رہیگی۔

شیئر: