Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ کی شاہ رخ کیساتھ ایک اور فلم کی خواہش

بالی وڈ فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کےساتھ کام کرنے کے بعد اداکارہ ماہرہ خان نے دوبارہ شاہ رخ خان کےساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔اداکارہ کو ملنے والے حالیہ ایوارڈ کے موقع پر سجی ایک تقریب میں ماہرہ نے کہااگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعات نہ ہوتے اور بالی وڈ میں پاکستانی ٹیلنٹ پر پابندی عائد نہ کی جاتی تو ممکن تھا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک اور بالی وڈ فلم کرتیں ۔ماہرہ نے کہا ان کا خواب ہے کہ وہ ایسی فلمیں کریں جن سے خوشیاں پھیلیں۔
 

شیئر: