دمشق ۔۔۔ شام کی سرکاری فوج نے مشرقی غوطہ کے جنوبی حصّے میں واقع اہم ترین قصبے حموریہ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یہ پیشرفت علاقے کے دوسرے نمایاں ترین گروپ فیلق الرحمن کے جنگجوؤں کے انخلاء کے بعد سامنے آئی ہے۔ برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا ہے کہ شامی حکومت کی فوج نے الغوطہ الشرقیہ کے 70 فیصد سے زیادہ رقبے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔شامی حکومت کی فوج کئی روز کی شدید بمباری اور مقامی آبادی کے ہزاروں افراد کی نقل مکانی کے بعد قصبے میں داخل ہو گئی تھی۔