Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میامی میں پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی

فلوریڈا ۔۔۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں پیدل سڑک عبور کرنے کے لیے نصب کیا گیا پل گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد4 ہو گئی جبکہ 10 سے زیادہ زخمی ہیں۔ یہ پل میامی میں فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نصب کیا گیا تھا جس کا مقصد یونیورسٹی کو ہاسٹل سے ملانا تھا۔فلوریڈا ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے دبنے والی 8 گاڑیوں میں موجود افراد کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ۔امدادی کارکن ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کو کوشش کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اس حادثے سے آگاہ ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو درکار معاون بھجوائیں گے۔واضح رہے کہ 861 ٹن وزرنی پل کو گزشتہ ہفتے نصب کیا گیا تھا۔

شیئر: