برلن۔۔۔ جرمنی کے مغربی شہر کولون میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں 40 افراد زخمی ہیں۔ یہ حادثہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع آئیفل وال ریلوے اسٹیشن پر ہوا۔ زیادہ تر زخمیوں کو معمولی خراشیں آئی ہیں جبکہ شدید زخمی ہونے والے ایک مسافر کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ اس حادثے کی وجہ سے کولون شہر کے بعض علاقوں کے لیے ٹرام سروس معطل کر دی گئی۔ پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔