میکسیکو سٹی.... میکسیکو میں شیشے کے پنجرے میں بند محققین کی ٹیم نے زیر آب جاکر سفید شارکوں کا معائنہ کیا۔ 20فٹ طویل ایک شارک انہیں قریب سے آکر بار بار دیکھتی رہی۔ اسکا وزن 2ٹن سے زیادہ ہوگا۔ وہ دور جاتی اور پھر قریب آکر اس پنجرے کا ”معائنہ کرتی“ ۔ زیر آب کیمروں نے اس کی پوری فلم تیار کرلی۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی لاجولا بھی اس ٹیم کی رکن تھیں۔ یہ ٹیم تقریباً3دن تک زیر آب جاکر مختلف شارکوں پر اپنی تحقیق کرتی رہی۔ یہ پنجرہ 40فٹ گہرائی تک پہنچایا گیا تھا۔ انکا کہنا ہے کہ ہم 3دن تک اس پنجرے میں بند ہوکر غوطہ لگاتے رہے۔ ہماری پوری توجہ سفید رنگ کی بڑی شارکوں پر تھی۔ ہم نے تقریباً 8گھنٹے زیر آب گزارا اور شارکوں کی شناخت کے تحقیقی منصوبے کے تحت اپنی تحقیق کو آگے بڑھایا۔