Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیرنی کی بچوں کیساتھ انوکھی تصویر

ممبئی ,,,,, ہندوستانی فوٹو گرافر آہیر دیپک ودھرکی ریاست گجرات میں اتاری ہوئی یہ تصاویر گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جو اس وقت بیحد مقبول ہورہی ہیں۔تصویر میں نظر آرہا ہے کہ شیر نی اور اسکے بچے اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس طرح تصویر کھنچوائی جاتی ہے۔ وہ تصویر کھنچوانے کیلئے پہلے تو ایک ساتھ قطار میں بیٹھ گئے اور پھر دوسری تصویر میں وہ دو، دو اور تین، تین کی جوڑی میں بیٹھے نظر آتے ہیں۔ ۔ 28سالہ فوٹو گرافر کا کہناہے کہ وہ ایک کھیت سے گزر رہا تھا جب اس نے دیکھا کہ5شیر قطار میں چلتے آرہے ہیں۔ اسکے بعد آپس میں کھیلنے لگے۔ ایک شیر میرے قریب آگیا اور ساتھ ہی بیٹھ گیا جبکہ اسے دیکھ کر اسکی ماں بھی قریب آگئی۔ قدرتی بات ہے کہ اسکے دیگر بچے بھی اسکے قریب آکر بیٹھ گئے۔اب آپ پوچھیں گے کہ میں خوفزدہ کیوں نہیں ہوا؟ اسلئے کہ میں ان سب شیروں کے ساتھ کھیلتا رہا ہوں اور مجھے ان سے کوئی خوف نہیں آتا۔ میں نے جلدی سے اپنا کیمرہ نکالا اور اس موقع کی نادر تصویر اتار لی ۔

شیئر: