Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شبانہ اعظمی کے آبائی علاقے میں کام بند

لکھنو.... مقامی بلاک کی اداکارہ شبانہ اعظمی کے آبائی گاﺅں میجوا میں نالہ بننے کا کام بند کردیا گیا۔ شبانہ اعظمی کی میجوا آمد پر 3دن تک کام ہنگامی بنیاد پر ہوا۔ شبانہ اعظمی کے واپس جاتے ہی کام بند کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق محض 200میٹر تک کام کرانے کے بعد بند کردیا گیا۔ اگر پیسہ نہیں ہے تو اسی گاﺅں کی نشاد بستی میں نالہ کیسے بن رہا ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ پردھان اپنے حامیوں کے گھر کے سامنے نالہ بنوا کر باقی چھوڑ دیا۔

شیئر: