باحہ میں رہائشیوں کو انتباہ، موسلادھار بارش کا امکان
باحہ: محکمہ موسمیات نے باحہ کے رہائشیوں کو خبر دار کیا ہے کہ رات10بجے تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ شہری وغیر ملکی بار ش کے دوران پر خطر علاقوں سے دور رہیں۔ وادیوں، ڈھلانوں اور سیلاب کے گزرگاہوں کا رخ نہ کریں۔