چینی اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی گیمنگ اسمارٹ فون متعارف کرنے جارہی ہے۔ اسمارٹ فون کا کوڈ نیم بلیک شارک ہے اور اس کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئی ہے۔ لیکس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائیگا۔ اسٹوریج کے لیے اسمارٹ فون میں 8 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج شامل کیا جائے گا۔ فون میں 2160×1080 پکسل ریزولوشن ڈسپلے اور 18:9 ایسپیکٹ ریشو دیا جائے گا۔ فون کی لانچنگ اور قیمت سے متعلق تاحال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔