Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل اسسٹنٹ میں ہندی زبان کے لئے سپورٹ شامل

گوگل کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ آپ ہندوستان کے صارفین گوگل اسسٹنٹ کو ہندی زبان میں استعمال کر سکیں گے۔ ہندی زبان کے ساتھ گوگل اسسٹنٹ بالکل اسی طرح کام کرے گا جس طرح دیگر زبانوں کے ساتھ کام کرتا ہے۔ صارفین نہ صرف ہندی زبان میں اپنے سوالات پوچھ سکیں گے بلکہ ہندی میں ہی جوابات بھی حاصل کر سکیں گے۔ فیچر کو فی الحال صرف اینڈرائیڈ مارشمیلو اور اس کے بعد آنے والے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے پیش کیا گیا ہے البتہ اسے جلد ہی اینڈرائیڈ لولی پاپ ، اینڈرائیڈ گو اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

شیئر: