حیدرآباد..... سرکاری اسپتال میں مریضوں کا علاج کرنے کے بجائے سیل فون پر مصروف رہنے کے الزام میں ایک اسٹاف نرس کو معطل کردیا گیا ۔یہ واقعہ حیدرآباد میں واقع گاندھی اسپتال میں پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ اسپتال کے آئی سی یو میں کنٹریکٹ طور پر خدمات انجام دینے والی اسٹاف نرس سندھیا رانی مریضوں کا علاج کرنے کے بجائے سیل فون پر اپنا زیادہ تر وقت گزارتی تھی ۔2دن قبل ایک مریض کے رشتہ دار نے سیلاین چڑھانے کی درخواست کی لیکن یہ نرس فون پر ہی مصروف دیکھی گئی جس پر اس شخص نے نرس کے رویہ کی ویڈیو لیتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا جو کافی وائرل ہوگئی جس کے نتیجہ میں نرس کو معطل کردیا گیا۔