Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چندر شیکھر راؤ آج ممتابنرجی سے ملاقات کرینگے

حیدرآباد .... غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی تیسرے متبادل کی تشکیل کا اعلان کرنیوالے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  کے چندرشیکھرراؤ پیر 19 مارچ کو کولکتہ میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ  و ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی سے ملاقات کریں گے ۔قومی سطح پر تیسرے محاذ کے سلسلہ میں مختلف علاقائی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کررہے ہیں ۔تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس ذرائع کے مطابق جس وقت چندرشیکھر راؤ  نے قومی سطح پر غیر کانگریس اور غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی تجویز میڈیا کے سامنے پیش کی تھی اسکے دوسرے ہی دن ممتابنرجی نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ سے فون پر ر ابطہ کرتے ہوئے تیسرے محاذ کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی تھی۔

شیئر: