نئی دہلی ...اوبر او ر اولا کے ڈرائیوروں نے پیر 19مارچ سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کا اعلان کردیا ہے۔ ممبئی، نئی دہلی ، بنگالورو، حیدرآباد اور پونا سمیت کئی شہروں میں کل پیر سے ہڑتال کی جائیگی۔ڈرائیوروں نے کہا کہ کمپنیوں نے انہیں بڑی بڑی یقین دہانیاں کرائی تھیں لیکن کرایوں سے وہ اپنے اخراجات تک پورے نہیں کرپارہے۔ انہوں نے 5سے 7لاکھ روپے کا سرمایہ لگایا۔ انہیں یقین تھا کہ وہ ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے کما لیں گے لیکن اس سے آدھے بھی نہیں مل رہے۔ اس کی وجہ کمپنیوں کی بدانتظامی ہے۔ ہڑتال کا اہتمام کرنے والے مہاراشٹر نیونرمان سینا کے سنجے نائیک نے بتایا کہ ڈرائیور ان دنوں مشکلات کا شکار ہیں۔ مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ کمپنیاں ایسی کاروں کو فوقیت دے رہی ہیں جنہیں دوسری کمپنیاں چلاتی ہیں جبکہ ایسی گاڑیوں کو ترجیح نہیں دی جارہی جس کے مالک خود ڈرائیور ہیں۔