Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر میں پانی کے ذخائر کا 97 فیصد حصہ نا قابل استعمال

دنیا بھر میں پانی کے ذخائر کا 97 فیصد حصہ نا قابل استعمال ہے کیونکہ اس میں مضر صحت نمکیات کی مقدار زیادہ ہے۔ عالمی اداروں کے اعداوشمار کے مطابق دنیا بھر میں 2 ارب افراد آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جبکہ 783 ملین افراد کو پانی میسر ہی نہیں ۔ اسی طرح دنیا بھر میں ہر2 منٹ کے بعد ایک بچہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 40 سال میں دنیا کی مجموعی آبادی میں دوگنا جبکہ پانی کے استعمال میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر 80 فیصد پانی کو دوسری مرتبہ استعمال کئے بغیر ہی سمندر میں پھینک دیا جاتا ہے۔ آبی مسائل کے عالمی تناظر میں اقوام متحدہ کی زیر سرپرستی ہر سال 22 مارچ کو پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے تا کہ تیزی سے کم ہوتے آبی وسائل میں اضافہ، آلودہ پانی کو قابل استعمال بنانے اور صاف پانی کی فراہمی وغیرہ کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔

شیئر: