روسی الیکشن کمیشن پر 15ملکوں کے سائبر حملے
ماسکو ....روس کے مرکزی الیکشن کمیشن پر سائبر حملہ اس وقت جاری ہے۔ اس کے انفارمیشن سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ادارے کے سیکریٹری نے بتایا کہ اس سے قبل کمیشن کی ویب سائٹ پر 15ملکوں نے حملہ کیا ہے۔کمیشن کے سیکریٹری مایا گریشینا نے کہا کہ پہلے ڈی ڈی او کا حملہ کیا گیا تھا۔پولنگ شروع ہونے کے بعد ویب سائٹ پر حملہ کیا گیا تھا جبکہ اتوار کی صبح 2سے 5بجے تک حملہ جاری رہا تھا۔کمیشن کی چیئرپرسن نے بتایا کہ یہ حملے 15ملکوں کی جانب سے کئے گئے ہیں۔ الیکشن سے پہلے بھی کئی دنوں تک مختلف روسی ویب سائٹس پر سائبر حملے جاری تھے جبکہ ہفتے کو روسی میڈیا پر نظر رکھنے والے ادارے اور آن لائن نیوز ویب سائٹس پر بھی حملے کئے گئے تھے۔