Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں ان میں سے نہیں جو معاف کردیتے ہیں مگر بھولتے نہیں ، شہزادہ ولید بن طلال

ریاض.... شہزادہ ولید بن طلال نے کہا ہے کہ زندگی کے شب وروز معمول پر آگئے ہیں ۔ ریٹزکارلٹن ہوٹل سے نکلنے کے بعد شہزادہ ولیدنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں مزید کہا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ" میں نے معاف کر دیا مگر میں بھول نہیں سکتا "۔ مگر میں کہتا ہوں کہ " میں معاف کر کے بھول جاتا ہوں " ۔ مملکت میں جاری بدعنوانی کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کرتا ہوں تاہم اس امر پر افسوس ہے کہ میں بھی اس گروپ میں شامل رہا تاہم خوش بختی سے تمام معاملات ختم ہو گئے اور میری زندگی کے شب و روز معمول پر آگئے ۔ بلومبرگ ٹی چینل پر شہزادہ ولید بن طلال کا تفصیلی انٹرویو آج نشر کیا جائے گا ۔ واضح رہے شہزادہ ولید بن طلال نے گزشتہ ہفتے وعدہ کیا تھا کہ وہ بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں کا جواب دیں گے جو انکی کمپنی سے منسوب کی جارہی ہیں ۔ 

شیئر: