Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیل گروور نے کپل شرما کو بدتمیز قرار دےدیا

ہندوستان کے مقبول ترین کامیڈی شو ’دی کپل شرما ‘ کے معروف اداکار سنیل گروور نے کپل شرما کو بدتمیز قرار دےدیا۔کامیڈی شو ایک بار پھر ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ کے نام سے شروع ہونے جارہا ہے لیکن شو کے شروع ہونے سے قبل ہی اس کے مرکزی کردار کپل شرما اور سنیل گروورکے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ۔ ڈاکٹر گلاٹی کا کردار ادا کرنے والے سنیل گروور نے کپل کو بدتمیز قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سنیل گروور نے کہا تھا کہ انہیں شو میں بلایا نہیں گیا ۔ کپل شرما نے کہا کہ میں نے سیکڑوں بار رابطہ کرنے کی کوشش کی اور دو بار گھر بھی آیا لیکن ہر بار کی طرح تم گھر پر موجود نہیں تھے لہٰذا اس طرح کی خبریں نہ پھیلائی جائیں ۔کپل شرما نے کہا کہ بہت ہوگیا،اب ذاتی طور پر کچھ نہیں ہوگا ،ساری باتیں ٹویٹر پر ہی ہوں گی۔سنیل گروور نے جواب دیا کہ ایک سال تک اس لئے خاموش رہا کیونکہ آپ کی بدتمیزی سامنے آجاتی،سب جانتے ہیں تم اچھے کامیڈین ہو لیکن میں وہی سب کچھ کہتارہوں گا جو میں جانتا ہوں۔
 

شیئر: