Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرفان خان کے مرض کی تشخیص

گزشتہ کئی ہفتوں سے خبروں میں رہنے والے اداکار عرفان خان کو کیا بیماری لاحق ہے اس کی تشخیص ہوگئی ہے۔خبروں کے مطابق ان کا مرض عام طور پر آنتوں کا کینسر کہلاتاہے۔عرفان خان نے ٹویٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو خبر دی ہے کہ انہیں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر ہے۔ عرفان خان نے لکھا ہے کہ یہ میرے لئے مشکل مرحلہ ہے مگر اپنے اردگرد موجود افراد کی محبت اور مضبوطی نے میرے اندر امید پیدا کی ہے۔ عرفان خان علاج کیلئے جلدبیرون ملک جائیں گے۔
 

شیئر: