Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بولان جیپ ریلی جوش و خروش سے جاری

 
بولان: پاکستان کی خوبصورت وادی بولان میں پاک فوج اور قبائلی رہنماﺅں کے تعاون سے جیپ ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔یہ ایونٹ دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ڈرائیور جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ بلوچستان میں امن کی بحال ہوتے ہی پاک آرمی اور ایف سی نے قبائلی رہنماﺅں کے تعاون سے بولان میں منعقد کردہ جیپ ریلی دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ریلی میں پشاور سے لیکر کراچی تک سے تعلق رکھنے والی2خواتین سمیت 60 ڈرائیور حصہ لے رہے ہیں۔ تیسرے روز بھی مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے ، اس جیپ ریلی کو دیکھنے اور لطف اندوز ہونے کےلئے ڈرائیورز کے رشتہ دار و دوست احباب کے علاوہ ملک بھر سے شائقین اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی ٹریک کے اردگرد موجود رہی۔ 

شیئر: