حیدرآباد.... تلنگانہ بھر کے اسکولز کے تمام طلبہ کو اسکولی سطح پر ہی آدھار کارڈزمفت حاصل ہوسکیں گے۔یونیک آئیڈنٹیفکیشن اتھارٹی آف انڈیا نے انوکھے انداز کے آدھار کے اندراج کے سنٹرز کے قیام کے ذریعہ طلبہ کیلئے آدھارکارڈز کے حصول کو آسان بنانے کی ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کو منظوری دیدی ہے۔طلبہ اب اپنے متعلقہ اسکولز میں اپنے آدھارکارڈز حاصل کر سکیں گے یا پھر وہ منڈل ایجوکیشن آفس میں قائم منڈل ریسورس سنٹرز(ایم آر سیز)میں اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ نے آدھار کے اندراج کے لئے طلبہ کو مدد کرنے 163 سینٹرز کو آدھار کے کٹس کے ساتھ ایم آرسیز سے لیس کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہر سال تقریباً 6 لاکھ طلبہ اپنا آدھار اندراج کرواتے ہیں۔ اب آدھار اندراج اور آدھار کارڈز کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ ان ایم آرسیز میں کروائی جاسکیں گی۔ضرورت کی بنیاد پر ایم آر سیز کا اسٹاف آدھار کی فراہمی کے لئے اسکولز کا دورہ کرے گا۔ ریاست کے تمام منڈلوں کو تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے ہی اس مقصد کیلئے درکار کٹس فراہم کی جائیں گی۔ افسروں کا ماننا ہے کہ کئی بچوں کا آدھار اندراج نہیں ہوپاتا کیونکہ ا ندراج مراکز قابل لحاظ دوری پر ہوتے ہیں اور ایسے مراکز میں اندراج کیلئے رقم بھی ادا کرنی پڑتی ہے۔اب طلبہ کو یہ خدمات مفت فراہم کی جائیں گی ۔تمام مقامی افراد معمولی 4جس کی ادائیگی کے ذریعہ اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔ ایم آرسیزاور اسکولز کی سطح پر یہ خدمات فراہم کرنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ نے 900امیدواروں کو تربیت دی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کے پاس دستیاب اعدادوشمار کے مطابق 2017-18ء میں ریاست میں جملہ 53لاکھ طلبہ کو آدھار کارڈز کی تفصیلات فراہم کی گئیں جبکہ کئی طلبہ نے ہنوز اپنی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔