Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویتنام میں ننھی بچی نے مصروف شاہراہ رینگتے ہوئے عبور کرلی

 قوانگ ننھ، ویتنام .... ویتنام کی ایک شاہراہ پر ایک ننھی بچی کو حیرت انگیز طور پر لیکن نامعلوم وجوہ کی بناءپررینگتے ہوئے شاہراہ عبور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع کی جو ڈیش کیم فوٹیج جاری ہوئی ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایک کار سڑک عبور کرتی ہوئی بچی کی جانب جارہی ہے مگر کسی نگراں محکمے کے اہلکار نے جھنڈی اٹھا کر اسے روک دیا۔ جس کے بعد ایک عورت کار کے اندر سے برآمد ہوئی اور اس نے فوری طور پر دوڑ کر بچے کو اٹھالیا۔ یہ ایک ایسا منظر تھا جس سے لوگ حیران ہی نہیں پریشان بھی ہوئے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس بچی کو سڑک پار کرنے کیلئے کس نے چھوڑ دیا تھا۔ قبل اس کے وہ عورت بچی کو گود میں اٹھاتی دو مرد بھی اس کے قریب پہنچ گئے۔ سڑک سے گزرنے والی ایک اور کار کے ڈرائیو رکا کہنا ہے کہ وہ اپنے دھن میں جارہاتھا کہ اچانک یہ ننھی بچی رینگتے ہوئے سڑک پار کرتی نظر آئی۔ یہ واقعہ 13مارچ کا ہے مگر ٹریفک محکمہ اور بلدیاتی ادارے نے اسکی تفصیلات اب جاری کی ہیں۔ شکر کا مقام ہے کہ بچی درست اور سلامت رہی ورنہ جو حادثہ ہوسکتا تھا اسکا خیال بھی محال ہے۔ بہرحال جس نے بھی یہ ڈیش کیم فوٹیج دیکھی ہے وہ یہ جاننے کیلئے بے چین ہے کہ بچی اس طرح سڑک کیوں پار کررہی تھی اور کار سے اتر کر بچی کو گود لینے والی خاتو ن کون تھی۔ حکام نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں تاہم امید ہے کہ جلد ہی سب کچھ معلوم ہوجائیگا۔
 

شیئر: