#زلمی جمعرات 22 مارچ 2018 3:00 گزشتہ شب پشاور زلمی کی فتح پر زلمی کے دیوانے خوشی سے پھولے نہ سمائے اور انہوں نے رات بھر ٹویٹ کرکے خوشیاں بانٹیں۔ عائشہ لکھتی ہیں کہ میں اپنے اسکواڈ سے پیار کرتی ہوں۔ احد لکھتی ہیں کہ زلمی ایک رن سے جیت گئی۔ میں رو نہیں رہی۔ محمد اصغر ٹویٹ کرتے ہوئے کہ الحمد للہ کیا شاندار پرفارمنس تھی۔ مزید 2میچز باقی ہیں۔ دعائیں کرتے رہیں۔ فاطمہ کا ٹویٹ ہے کہ میں چاہتی ہوں کل بھی زلمی جیتے۔ ایل ایچ کے ٹویٹ کرتے ہیں کہ زلمی سے نفرت کرنے والوں کے علاوہ ہر کسی کو صبح بخیر ہو۔ طلحہ جاوید لکھتے ہیں کہ امید ہے کہ عامر زلمی کے پورے بیٹنگ آرڈر کا ستیناس کردیں۔ ایک اور صاحب نے نام نہ بتاتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ زلمی نے انتقام لے لیا۔ احمد نے ٹویٹ کیا کہ یہ میچ تو ہوگیا اب توجہ اس بات پر ہونی چاہئے کہ زلمی کس طرح کراچی کنگز کا کام تمام کرتی ہے۔ ثناءنے ٹویٹ کیا کہ کل کراچی، کوئٹہ کا بدلہ لے گی۔ زلمی کو کنگز کے ہاتھوں تباہ ہونے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ کائنات لکھتی ہیں کہ زلمی جیت گئی۔ کیا خوبصورت کھیل تھا! میرے دل کی دھڑکن تو ایک لمحہ کیلئے رک گئی تھی۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭ لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈیٹرز کراچی کنگز پشاور زلمی شیئر: واپس اوپر جائیں