پاکستان میں جمعرات 10 اپریل کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
جمعرات 10 اپریل 2025 20:51
پاکستان میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں 7 ہزار اور 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 7 ہزار اور 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 28 ہزار اور 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ آخری تجارتی دن پر اس کی قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 688 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار اور 411 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 64 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی نئی قیمت 3 ہزار 234 روپے رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 55 روپے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 772 روپے رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں فی اونس 78 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 3 ہزار 118 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ بدھ کو اس کی قیمت 3 ہزار 40 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔