Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن چانسلر کا مہاجرین سے متعلق سخت موقف ، اسلام کے بارے میں مثبت پیغام

برلن۔۔۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اعتراف کیا ہے کہ 2015ء میں مہاجرین کی بڑی تعداد میں آمد کی وجہ سے جرمنی تقسیم ہوا تاہم انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا ہے کہ ان کی چوتھی مدتِ اقتدار کے دوران ایسا دوبارہ نہیں ہو گا۔ چوتھی مرتبہ چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعدا پنے پہلے اہم پارلیمانی خطاب میں مہاجرین سے متعلق سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اسلام کے بارے میں مثبت پیغام دیا۔ جرمنی کی نومنتخب وسیع تر مخلوط حکومت کے قیام کے بعد انہوں نے اپنی اقتصادی پالیسی کے خدوخال بھی واضح کئے۔ انہوں نے کئی سماجی مراعات کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبہ جات سے تمام شہریوں کو فائدہ ہو گا۔

شیئر: