Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹویوٹا موٹرز نے سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کے تجربات روک دیئے

واشنگٹن۔۔۔جاپانی کار ساز ادارے ٹویوٹا موٹرز نے امریکہ میں سیلف ڈرائیونگ کار کے حادثے میں خاتون کی موت کے بعد اپنی سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کے تجربات روک دینے کا اعلان کیا ہے۔ٹویوٹا موٹرز نے امریکہ میں ان کی خودمختار گاڑیوں کے تجربات اور ریسرچ کرنے والی کمپنی ٹی آر آئی کے ذریعے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ہم ایری زونا حادثہ کی محرکات کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے اور معلوم نہیں آگے کیا کیا جائے گا تاہم فوری طور ہم اپنے اسٹاف کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور ان کے دوبارہ جذباتی بحالی تک تجربات روک رہے ہیں۔

شیئر: