Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی پاکستان کیلئے خصوصی گرانٹ

کوالالمپور:ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان نے کہا کہ فٹ بال برادری پاکستان میں فیڈریشن کی بحالی پر مطمئن ہے اور پہلے مرحلے میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو3 لاکھ ڈالر کی خصوصی گرانٹ دے رہے ہیں۔کوالالمپور میں ہونے والے اے ایف سی کے اجلاس کے موقع پر انہوں نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ فیصل صالح حیات سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ایشین فٹ بال فیڈریشن کے زیرانتظام ہونے والے تمام ایونٹس میں حصہ لے گی۔ انہوں نے اے ایف سی کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ سلمان نے ہمیشہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے پاکستان فٹبال کی مدد کی ہے۔ اجلاس میں اس ریجن میں فٹ بال ڈویلپمنٹ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والی مشکلات کی نشاندہی کی گئی اور ان کے ازالے کےلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے ساوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کے رکن ممالک کی فٹ بال ایسوسی ایشنز و فیڈریشنز کے دیگر صدور سے بھی ملاقات کی۔

شیئر: