Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراؤن بریڈ ، جیسے شہزادی کا تاج ‎

کرائون بریڈ ایک ایسا ہیئراسٹائل ہے جسے عام چوٹی کی مدد سے نئے انداز میں اپنایا جا سکتا ہے ۔ کراؤن بریڈ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے بالوں میں کنگھا کریں اور بالوں کو دو برابر حصوں میں تقسیم کر لیں ۔ اب بالوں کو ہیئر بینڈ کی مدد سے دو چوٹی میں باندھ دیں ۔ آپ سیدھی مانگ بھی نکال سکتے ہیں اور سائیڈ کی مانگ کے ساتھ بھی  یہ اسٹائل اپنایا جا سکتا ہے ۔ ہیئر بینڈ باندھنے کے بعد اس پر بالوں کی ایک لٹ لپیٹ دیں اس طرح کہ ربر بینڈ چھپ جائے اور بالوں سے بنایا گیا یہ تاج واقعی کسی تاج کی طرح نظر آنے لگے  ۔ اب  علیحدہ کیے بالوں میں بل ڈال کر چوٹی باندھ لیں چوٹی نہ  بہت ڈھیلی ہو اور نہ بہت ٹائٹ ۔ بالوں کی چوٹی آخری سرے تک بنائیں اور سرے پر بالوں کا ہم رنگ ربر بینڈ باندھ دیں ۔ اگر آپکو فرینچ چوٹی بنانی آتی ہے  تو آپ عام انداز میں بدل ڈالنے کے بجائے کراؤن بریڈ کےب لئے فرینچ چوٹیں بھی بنا سکتی ہیں ۔ یہ ذرا مشکل ہے لیکن یہ زیادہ خوبصورت دکھائی دیتی ہے ۔ کراؤن بنانے سے پہلے اپنی چوٹی کے بل انگلیوں کی مدد سے کچھ ڈھیلے کریں اور سر پر تاج طرح رکھ کر ہیرپن کی مدد سے سیٹ کرلیں کراؤن کی پوزیشن آپ پر منحصر ہے لہذا ا سے نہ بہت پیچھے سیٹ کریں اور نہ بہت آگے ۔ اس اسٹائل کو فکس کرنے کے لیے دونوں جانب ایک ایک بال پن لگائیں اور ضرورت محسوس ہو تو ہے اسپریےبھی کرلیں ۔ لیکن اس سے احتیاط ہی بہتر ہے کیونکہ یہ بالوں کا رنگ خراب کر سکتا ہے . 
یہ بھی پڑھیں:سانسوں کو خوشگوار بنائیں
 

شیئر: