Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھانے کو بہت زیادہ نہ پکائیں ‎

اگر کھانے کو مناسب طور پر ،  اچھی طرح سے نہ پکایا جائے تو  یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہاضمے کی خرابی کا باعث بھی بنتا ہے .  اسی طرح اگر کھانے کو حد سے زیادہ پکایا جائے تو بھی اس کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ کھانے کو جتنا زیادہ پکایا جاتا ہے اس کی غذائیت میں کمی ہوتی جاتی ہے .  اس کی وجہ یہ ہے کہ کھانا پکنے کے دوران مختلف کیمیکل ری ایکشن ہوتے ہیں  اور کھانا زیادہ دیر تک پکتے رہنے کی وجہ سے یہ کیمیکل ری ایکشن کھانے کے پروٹین اور وٹامن کو تباہ کر دیتے ہیں ۔ کھانا پکانے کے دوران وٹا من سی سب سے پہلے ختم ہوتا ہے ۔ اسی طرح آپ غذا کی افادیت اور غذائیت سے محروم ہو جاتے ہیں  اور   کھانے  کی شکل اور ذائقے میں بھی فرق پڑتا ہے ۔ زیادہ دیر تک پکنے والے کھانے اپنی رنگت کھو دیتے ہیں اور عجیب بدرنگ اور  بدمزہ قسم کے بنتے ہیں ۔ کھانے کو گرل پر زیادہ دیر تک پکانے سے بھی اس کی غذائیت اور کوالٹی متاثر ہوتی ہے ۔ گوشت کو گرل پر زیادہ دیر پکانے سے اس میں ٹاکسز اجزاء بڑھ جاتے ہیں اور کوئلوں  سے اٹھنے والا دھواں کھانے میں مختلف قسم کے کیمیکل  پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے جن کے اثرات سے کھانے کی رہی سہی غذائیت  بھی ختم ہو جاتی ہے . 

شیئر: