گریجوئٹی بل راجیہ سبھا میں پاس
نئی دہلی ۔۔۔۔ راجیہ سبھا نے گریجوئٹی اور زچگی کی چھٹی بڑھانے سے متعلق بل بغیر بحث کے پاس کردیا ۔ایوان زیریں نے بھی اس کو بغیر بحث کے منظورکرلیا۔ اس طرح دونوں ایوانوں کی منظوری مل گئی۔ چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے کارروائی شروع ہونے پر بتایا کہ تمام پارٹیوں کے ارکان گریجوئٹی سے متعلق بل کو بغیر بحث کے منظور کرانے پر متفق ہیں۔ اس کے بعد وزیر محنت سنتوش کمار گنگوار نے گریجوئٹی ادائیگی (ترمیمی) بل 2017ء پیش کیا جسے ایوان نے بحث کئے بغیر زبانی ووٹنگ سے پاس کردیا۔ واضح ہو کہ بل میں سرکاری شعبہ کے ملازمین کی طرز پر پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کیلئے بھی گریجوئٹی کی حد10لاکھ روپے سے بڑھا کر 20لاکھ روپے کرنے اور خواتین ملازمین کیلئے زچگی کی چھٹی کی مدت 12ہفتے کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔