ایئرانڈیا خسارے میں،کارکنوں کے ٹھاٹھ
نئی دہلی۔۔۔ایئر انڈیا کے بھاری خسارے سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے جس کی نجکاری کیلئے حکومت لائحہ عمل تیار کررہی ہے۔ ایئرلائنز انتظامیہ پر اس کا کوئی اثر نہیں۔ذرائع کے مطابق ایئر انڈیا اپنے 100ڈپٹی جنرل منیجرپائلٹوں کو ترقی دیکر ایگزیکٹیو کے عہدے پر جلد فائز کریگی جن کی تنخواہوں میں فی کس 12لاکھ روپے اضافہ کیا جائیگا۔ دوسری جانب ایئرانڈیا کی نجکاری کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔