ٹی بی کے خاتمے کیلئے ریاستی حکومت پرعزم
لکھنؤ۔۔۔۔۔ریاست کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹی بی کا ملک سے خاتمے کا جو وعدہ کیا ہے اس کیلئے یوپی حکومت پرعزم ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بین الاقوامی یوم ٹی بی کے موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا بھی موجود تھے۔وزیر صحت نے بتایا کہ ٹی بی کی بیماری کی خاتمے کیلئے سوشل میڈیاپر عوامی بیداری مہم شروع کی گئی ہے ۔ 30اکتوبر 2017سے ٹی بی کے مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر دوائیں دی جارہی ہیں۔