دلتوں کو ریزرویشن دینے پر غور کررہے ہیں، یوگی
لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ان کی حکومت انتہائی پسماندہ اور دلتوں کو ریزرویشن دینے پر غور کررہی ہے۔ یوگی نے اسمبلی میں عام بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ جن کمزور طبقات کے لوگوں کو ریزرویشن کی ضرورت تھی انہیں طویل عرصے سے نہیں ملاتاہم اب انہیں ریزرویشن دیا جائیگا۔یوگی نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے پسماندہ طبقات کو ریزرویشن دینے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ واضح ہو کہ حکومت کے اس اعلان کو 2019میں ہونیوالے لوک سبھا الیکشن کی حکمت عملی سے تعبیر کیا جارہا ہے۔